اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے اہلکاروں نے شیعہ اکثریتی علاقے الشرقیہ پر حملہ کرکے متعدد نہتے شیعہ مسلمانوں کا گرفتار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آل سعود کے سیکیورٹی اہلکاروں نے الشرقیہ، العومیہ، القدیح اور الناصرہ نامی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے متعدد نہتے شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ آل سعود کے اہلکاروں نے 11 مئی کوصوبہ قطیف کے شیعہ اکثریتی علاقے سنابس کا گھیراو کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آل سعود کی نام نہاد عدالت نے 37 افراد کے سر قلم کردیے تھے۔ حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ شہید کیے جانے والے افراد میں اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جن افراد کا سر قلم کیا گیا ان میں سے زیادہ تر شیعہ مرد تھے جنھیں ایسے جعلی مقدمات کے ذریعے مجرم ٹھہرایا گیا جو انصاف کے بین الاقوامی معیار کے منافی ہیں اور ان کا انحصار تشدد کے بعد زبردستی لیے گئے اعترافِ جرم سے تھا۔
یاد رہے جنوری 2016 میں سعودی حکام نے ایک دن میں 47 افراد کے سر قلم کیے تھے جن میں ملک کے مشہور شیعہ عالم شیخ نمر النمر بھی شامل تھے۔
.......
/169